Thursday, October 20, 2016

انسان جھوٹ کیوں بولتا ہے؟Insan Jhoot Kiun Bolta Hai

انسان کے جھوٹ بولنے کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں اور سب سے بڑی وجہ یہ ہے

ناکافی Inadequate ہونے کا احساس ذمہ داری سے بچنے کی خواہش

جب کوئی انسان اپنے آپ کو کسی خاص صورتحال میں ناکافی محسوس کرتا ہے تو وہ اپنے آپ کو اس صورتحال میں (کافی) بنانے کے لئے جھوٹ بولتا ہے۔ ہر انسان بیک وقت کئی اقسام کے ماحول اور صورتحال میں زندہ رہتا ہے۔ مثال کے طور پر علمی صورتحال معاشی صورتحال سماجی صورتحال سماجی مرتبے کی صورتحال خاندانی صورتحال جسمانی خصوصیات کی صورتحال وغیرہ

ان صورتوں میں اعلیٰ اور ادنیٰ کے کچھ معاشرتی پیمانے مقرر ہوتے ہیں۔ یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی ہےکہ آج کے معاشروں میں یہ پیمانے حد درجہ جعلی ہوتے ہیں ہر انسان ان صورتوں میں سے کسی خاص صورت میں موجود ہوتا ہے تو وہ کسی دوسرے شخص یا اشخاص کے سامنے اپنے آپ کو اسی صورت کے حوالے سے ناکافی محسوس کرتا ہے۔ ناکافی ہونے کا احساس اس کے اندر احساس کمتری پیدا کرتا ہے۔ اکثر لوگ اپنے ناکافی پن کو دور کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ جس کے باعث وہ جھوٹ کے ذریعے اپنے آپ کو کافی ثابت کرتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

زیادہ ذہین ہونے کی آٹھ نشانیاں

پہلی نشانی ہے بہت زیادہ سوچنا۔ جو انسان بہت زیادہ سوچ بچار کرتا ہے اور خلا میں گھورتا رہتا ہے وہ پاگل اور بے حد ذہین ہوتا ہے۔ آئن سٹائن...