Friday, May 19, 2017

لڑکی کوچھیڑنے پرلڑکے کاایساعبرتناک انجام کہ آئندہ یہ کام کرنے سے پہلے لڑکے ہزاربارسوچیں گے

رحیم یار خان(آن لائن)رحیم یار خان کے علاقے ظاہرپیر میں لڑکی کو چھیڑنے پر پنچایت کے فیصلے پر لڑکے کا کان کاٹ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ظاہر پیر میں ایک اور شخص پنچایت کے فیصلے کی بھینٹ چڑ ھ گیا اور پنچایت نے لڑکے کو مقامی لڑکی کو چھیڑنے کے جرم میں سزا سناتے ہوئے فیصلہ صادر کیا کہ نوجوان کے کان کاٹ دیئے جائیں ۔پنچائیت کے فیصلے پر فوری طور پر عملدرآمد کیا گیا اور لڑکے کا کان کاٹ دیا گیا جبکہ پنچایت میں موجود دونوں گروپو ں میں اس بات پر جھگڑ ا ہوگیا جس کے نتیجے
3 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔لڑکے کا کان کاٹنے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا مگر پنچائیت کا سربراہ موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج کرلیا،لیکن پنچائیت کا ذکر نہیں کیا گیا۔

No comments:

Post a Comment

زیادہ ذہین ہونے کی آٹھ نشانیاں

پہلی نشانی ہے بہت زیادہ سوچنا۔ جو انسان بہت زیادہ سوچ بچار کرتا ہے اور خلا میں گھورتا رہتا ہے وہ پاگل اور بے حد ذہین ہوتا ہے۔ آئن سٹائن...